(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے مری میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، طویل المدتی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں مریم نواز نے کورونا وبا کے مشکل ترین حالات اور گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کے دوران امریکی حکومت کی طرف سے سفیر ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی