(ویب ڈیسک)لیبیا میں کئی دہائیوں تک ملک کے سیاہ وسفید کے مالک رہنے والے کرنل معمر قذافی کا ایک ہم شکل اس وقت لیبیا میں عوامی توجہ کا مرکز ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں سامنے آنے والے قذافی کے ہم شکل نے لوگوں کو قذافی کی یاد دلا دی، قذافی کے ہم شکل شخص کا لباس، وضع قطع، سر کے بال اور چہرے کے خد و خال کافی حد تک کرنل معمر قذافی سے ملتے ہیں،قذافی کی شکل و صورت، لباس، ٹوپی اور بالوں کے ساتھ ساتھ ان کے چہرے کی خصوصیات اور ہاتھ کی حرکت کے لحاظ سے یہ شخص مقتول صدر کی یاد تازہ کر رہا ہے،قذافی کے ہم شکل کو دیکھ کر لوگ دیوانہ وار اس کے پیچھے پڑ گئے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد قذافی کے ہم شکل کے پاس آ رہے ہیں۔ مقتول صدر کرنل قذافی زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور ان کے ہم شکل کے ساتھ یادگاری فوٹو بنا رہے ہیں۔قذافی کے ہم شکل کے ساتھ ایک سکیورٹی گارڈ بھی تھا۔ اس نے شہر بنی ولید میں 17 فروری کے انقلاب کے متاثرین پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ قذافی کے چاہنے والوں اور سابق حکومت کے حامیوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی تھی جنہوں نے قذافی کی حمایت میں نعرے لگائے۔بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے قذافی کی مشابہت کی تصویریں اور ویڈیو کلپس شیئر کیں جو کہ مرحوم معمر قذافی کی موت کے برسوں بعد لوگوں کے ذہنوں پر مسلسل اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی