ڈرگ انسپکٹر اور اسکے باورچی نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لیاقت پور میں ڈرگ انسپکٹر اور اسکے باورچی نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، متاثرہ خاتون کی درخواست پرملزموں کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عرفان اورباورچی نازک نے مبینہ گن پوائنٹ پر خاتون بلقیس کو زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون بلقیس اور اسکی بیٹی رابعہ منیر الحسن نام کا اڈا گلشن فرید پر کلینک چلاتے ہیں،کلینک کو سیل کے بعد چھٹی کے بدلے کھولا جاتا رہا۔
ڈرگ انسپکٹر نے اپنے باورچی کے گھر بلا کر بلقیس کو زیادتی کا نشانہ بنایا،ڈرگ انسپکٹر کے کک نازک کی آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آ گئی جس میں خاتون بلقیس کے شوہر کو دھمکیاں دی گئی ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے خاتون کی درخواست پر انکوائری سٹینڈ کر دی۔
ڈرگ انسپکٹر پر ایف آئی آر اندراج پر کیمسٹ ایسوسی ایشنز نے کل سے ہڑتال کی کال دےدی،ڈرگ انسپکٹر کے نمبر پر موقف کیلئے کال کی گئی نمبر بند ملا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں پر ریلیف کا پلان تیار، 300 یونٹ والے صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ بڑی خبر آگئی