ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دے دی، 335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔
مہدی حسن اور نجم الحسن شنٹو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور باالترتیب 112 اور 104 رنز کی اننگز کھلییں ، دیگر بیٹرز میں شکیب الحسن 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ محمد نعیم نے 28 اور مشفیق الرحیم نے 25 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور گلبدین نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 44.3 اوورز میں 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بنگلہ دیش نے میچ 89 رنز سے اپنے نام کر لیا۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 75 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ حشمت اللہ شاہدی نے 51، رحمت شاہ نے 33 اور راشد خان نے 24 رنز کی اننگ کھیلی۔
بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شرف الاسلام نے 3، حسان محمود اور مہدی حسن میراز نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛کرکٹ کے مداحوں کیلئے بری خبر،نامورپاکستانی فاسٹ بولرکا ریٹائرمنٹ کا اعلان