چاروں ہی اوور میڈن، ہانگ کانگ کے گیند باز نے ٹی 20 میں نئی تاریخ رقم کر دی

Sep 03, 2024 | 01:27:AM
چاروں ہی اوور میڈن، ہانگ کانگ کے گیند باز نے ٹی 20 میں نئی تاریخ رقم کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے چاروں ہی اوور میڈن کرا کے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز آیوش شکلا نے یہ کارنامہ منگولیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انجام دیا، آیوش نے اپنے سپیل کے چاروں اوورز میں بغیر  کوئی سکور دیئے ایک وکٹ بھی حاصل کی، ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے سپیل کے چاروں ہی اوورز میڈن کرانے والوں میں آیوش شکلا دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بولر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یووراج سنگھ کے والد کا سابق کپتان پرایک بار پھر وار

ٹی 20 انٹرنیشل میں 24 گیندوں پر مشتمل سپیل میں ایک بھی رن نہ دینے والوں میں کینیڈا کے سعد بن ظفر اور نیوزی لینڈ کے بولر لوکی فرگوسن شامل ہیں، ان کے علاوہ بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں اکشے کارنیوار نے بھی یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔