امریکا خام خیالی میں ہے کہ یورپ کو روس سے لڑا کر خود باہر بیٹھا رہ سکتا ہے،ماسکو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا میں روس کے سفیر اناطولی انطونوف کا کہنا ہے کہ امریکا خام خیالی میں ہے کہ وہ یوکرین تنازعہ کے ذریعے یورپ کو روس سے لڑا کر خود باہر بیٹھا رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج کی جانب سے قتل، قیدیوں اور عام روسی شہریوں کا تمسخڑ اڑائے جانے کو امریکا نظر انداز کررہا ہے، باتیں کی جارہی ہیں کہ طویل فاصلے سے مار کرنیوالے امریکی میزائلوں سے یوکرینی فوج روس میں مزید اہداف کو نشانہ بنائے تاہم اس پر بات نہیں کی جارہی ہے کہ یوکرینی فوج کُرسک اور بلگورود میں شہریوں، ہسپتالوں اور پلوں کو کس طرح نشانہ بنارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد
امریکا میں روسی سفیر نے کہا کہ جدید اسلحہ، فائٹرز اور طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل ہوں یا کرائے کے فوجی، کچھ بھی کرلیں میدان جنگ کی صورتحال نہیں بدلے گی۔
انہوں نے کہا کہ روس چیلنجز کا مقابلہ کرے گا اور اپنا مشن مکمل کرےگا۔