امریکی صدارتی انتخابات میں عوام ڈونلڈٹرمپ کی شکست کویقینی بنائیں،جوبائیڈن

یہ پہلا موقع تھا کہ امریکی صدرڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کےساتھ ریلی میں شریک ہوئے

Sep 03, 2024 | 09:22:AM
امریکی صدارتی انتخابات میں عوام ڈونلڈٹرمپ کی شکست کویقینی بنائیں،جوبائیڈن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یقینی بنائیں کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ایک بار پھر شکست سے دوچار ہوں اور کملا ہیرس ملک کی نئی صدر بن کر تاریخ رقم کریں۔ 

امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر پیٹسبرگ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرنے مجمع سے کہا کہ مل کر صرف ایک کام کرنے سے رہ گیا ہے اور پھر پوچھا کہ کیا آپ سب لوگ کملا ہیرس کو امریکا کا اگلا صدر بنانے کے لیے تیار ہیں اور کیا آپ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر ہرانے کے لیے تیار ہیں۔

یہ پہلا موقع تھا کہ وہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ کسی ریلی میں شریک ہوئے ہیں، اس سے پہلے جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کنونشن میں شرکت کی تھی جس میں کملا ہیرس نے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی باضابطہ طور پر تسلیم کی تھی۔