"بچھڑنابھی ضروری تھا"راحت فتح علی خان کے گانےکا نیااعزاز

سپر ہٹ  گانے کو ریلیز ہوئے 10 سال مکمل ہو گئے اور یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زیادہ بار دیکھاگیا ہے

Sep 03, 2024 | 09:37:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامورگلوکار استاد راحت فتح علی خان کے سپر ہٹ  گانے "ضروری تھا" کو ریلیز ہوئے 10 سال مکمل ہو گئے اور یہ گانا یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔

راحت فتح علی خان کے گانے"ضروری تھا" کو 2014ء میں عالمی سطح پر ریلیز کیا گیاتھا،اس گانے کو انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے پروڈیوس جبکہ ساحر علی بگا نے کمپوز کیا تھا۔

دبئی میں اس گانے کی لانچنگ مہیش بھٹ نے کی تھی اور آئیفا ایوارڈز میں انیل کپور نے البم کی رونمائی مادھوری ڈکشت، سوناکشی سنہا اور دیگر سُپر اسٹارز کی موجودگی میں کی تھی۔

گانے کے 10 سال مکمل ہونے پر استادراحت فتح علی خان،سلمان احمد اور ساحر علی بگا خوش ہیں،سلمان احمد نے دبئی میں کیک کاٹا اور بتایا کہ اس گیت کو ایسے وقت میں ریلیز کیا گیا جب میوزیکل البمز کا سلسلہ رک چکا تھا۔

واضح رہے کہ "ضروری تھا" واحد گاناہے جو پہلے پرائیویٹ ریلیز ہوا اور بعد میں فلم میں شامل کیا گیا۔