ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری قتل

Sep 03, 2024 | 09:50:AM

 (طیب مقبول)تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری قتل ہو گیا۔

ڈاکوؤں کو پکڑنے کے دوران شہری زوہیب کے سر میں گولی لگی،فیصل آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد  21 ہوگئی۔

شہری بلال سے رحمت ٹاؤن میں ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے،متاثرہ شہری درخواست کےلئے تھانہ جارہا تھا راستہ میں ڈاکو دوبارہ نظر آگئے،بلال نے شورمچایا تو روڈپر بیٹھے افراد نے دو ڈاکوؤں کو پکڑلیا،گتھم گتھا ہونے کے دوران ڈاکوؤں نے زوہیب نامی شہری کے سر میں گولی ماردی۔

مزیدخبریں