حافظ آباد :5ہزار سود کی رقم واپس نہ کرنے پر 3 سالہ بچی ہسپتال سے اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں مظہر ) حافظ آباد میں 5ہزار سود کی رقم واپس نہ کرنے پر 3 سالہ بچی ہسپتال سے اغوا کرلی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 5ہزار سود کی رقم واپس نہ کرنے پر ملزم نے ہسپتال سے بیماربچی اغواہ کرلی ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچی بازیاب کراکراغواکار خاتون اور ساتھی کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق محنت کش نے 50ہزار ادھار لیا ملزمان نے سود سمیت وصول کر لیا، بچی کے والد نے الزام لگایا کہ ملزمان سود کے طور پر مزید 5ہزار کا تقاضہ کر رہے تھے،بچی بیمار ہوئی ہسپتال لے گیا سود خور ہسپتال آ گئے اور 5ہزار کی رقم کی خاطر ہسپتال سے بچی اغواہ کر کے لے گئے ۔
جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اغواہ کار عورت اور ساتھی کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔