مریم نواز کا بارش کے پانی کی جلد نکاسی یقینی بنانے کا حکم
تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کئے جائیں، سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی زیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے: وزیر اعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کوہ سلیمان کے علاقے رود کوہی اور فلڈ کے خطرے کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان انتطامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا، وزیر اعلیٰ نے بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت بھی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کئے جائیں، سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی زیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے۔
تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہیں، بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے وارڈن موجود رہیں۔