مہنگائی کی شرح میں کمی کارکردگی کا ثبوت،یہ شروعات ہے:وزیراعظم

Sep 03, 2024 | 11:39:AM
مہنگائی کی شرح میں کمی کارکردگی کا ثبوت،یہ شروعات ہے:وزیراعظم
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کارکردگی کا ثبوت ہے، یہ ابھی شروعات ہے، سفر ابھی لمبا ہے، ہمیں اپنے اخراجات میں کمی لانی ہے،کرپشن اور اسمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔
وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کا وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سفر مشکل ہے مگر ناممکن نہیں،معیشت میں استحکام لانا ہے،روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے ہیں، آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، یہ آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہو گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگست میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد تک گرنا حادثہ نہیں ہے بلکہ یہ نتائج ہیں۔

ضرورپڑھیں:آمدن میں شارٹ فال,وزیر اعظم ایف بی آر کی کارکردگی سے نالاں ہو گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ ادارہ برائے شماریات کے مطابق اگست میں پاکستان کی سالانہ افراطِ زر کی شرح 9.6 فیصد تک گر گئی ہے اور تقریباً تین سالوں میں پہلی بار یہ شرح سنگل ہندسے میں آئی ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ ان کی توجہ عام آدمی کو ریلیف دینے پر ہے، ابھی کام مکمل نہیں ہوا اور ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہم حقیقی ترقی کررہے ہیں۔