ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری، نئی دلچسپ تبدیلی متعارف

Sep 03, 2024 | 14:48:PM

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک میں ایک دلچسپ تبدیلی کی گئی ہے جس کا مقصد صارفین کو اپنی پسند کی زیادہ ویڈیوز دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک کے فار یو پیج کے الگورتھم میں تبدیلی کی گئی ہے، مگر صارفین کو خود سیٹنگز میں جاکر اس تبدیلی کو ان ایبل کرنا ہوگا۔

ٹک ٹاک کو اوپن کرکے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی میں (مواد کی ترجیحات) Content preferences اور پھر(موضوعات کا انتظام) manage topics میں جائیں، وہاں جاکر صارفین کو سلائیڈرز کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ مخصوص موضوعات سے متعلق ویڈیوز کو زیادہ یا کم دیکھ سکیں۔

مختلف موضوعات جیسے کرنٹ افیئرز، فوڈ اینڈ ڈرنکس، ڈانس اور دیگر کے آپشنز وہاں موجود ہوں گے جن کو ان ایبل کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک کا فار یو پیج صارفین کے ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر ویڈیوز دکھاتا ہے اور کئی بار تو ایسا لگتا ہے کہ اس کا الگورتھم آپ کے ذہن کو پڑھ لیتا ہے۔

یہ نیا سلائیڈر فیچر صارفین کو یہ جاننے کا موقع فراہم کرے گا کہ ٹک ٹاک الگورتھم کس طرح آپ کو ویڈیوز دکھانے کا فیصلہ کرتا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ سلائیڈرز کو ایڈجسٹ کرنا کس حد تک مؤثر ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں