اداکار علی رحمٰن خان یمنیٰ زیدی کے پروفیشنل اِزم کے قائل ہوگئے

یمنیٰ اور ارساغزل کو دیکھ کر سمجھ آئی کہ میں بھی شوبز کیریئر کو پروفیشنل انداز سے آگے بڑھانا چاہتا ہوں

Sep 03, 2024 | 15:41:PM
اداکار علی رحمٰن خان یمنیٰ زیدی کے پروفیشنل اِزم کے قائل ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار علی رحمٰن خان نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بہت پروفیشنل ہیں۔

اداکارعلی رحمٰن خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایاکہ میں نے جب یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کیا تو میں ان کے کام کرنے کے انداز کو دیکھ کر حیران رہ گیا تھا، یمنیٰ زیدی بہت پروفیشنل اور اپنے کام کے بارے میں بہت زیادہ محتاط ہیں۔

معروف اداکار نے بتایا کہ مجھے یمنیٰ زیدی اور ارسا غزل کو دیکھ کر یہ سمجھ آئی کہ میں بھی اپنے شوبز کیریئر کو پروفیشنل اور محتاط انداز سے آگے بڑھانا چاہتا ہوں، یمنیٰ زیدی اپنے کام کو بہتر بنانے کے لیے آخری حد تک کوشش کرتی ہیں۔