عارف لوہار نے آسٹریلیا میں تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا
دورہ ان کی خواہش پرکروایا گیا،ڈریسنگ روم سمیت مختلف حصوں کا وزٹ کرایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف لوک گلوکار عارف لوہار نے آسٹریلیا میں تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا،انہوں نے گراونڈ میں تصاویر بنواکر ان لحمات کو یادگار بنایا۔
لوک گلوکار کو تاریخی کرکٹ گراؤنڈ ایم سی جی کا دورہ ان کی خواہش پرکروایا گیا، میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پہنچنے پر معروف گلوکار کو ڈریسنگ روم سمیت مختلف حصوں کا وزٹ کرایا گیا۔
ٹور گائیڈ نے عارف لوہار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی تاریخ اور خصوصیات سے آگاہ کرتے ہوئےانہیں 1992ء کے ورلڈ کپ فائنل اوراس میں پاکستان کی تاریخی جیت سے متعلق بھی تفصیل سے بتایا۔
عارف لوہار کویہ بھی بتایاگیاکہ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے آخری بار ایم سی جی پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، قومی ٹیم اب رواں برس نومبر میں وائٹ بال سیریز کا میچ ایم سی جی میں کھیلے گی۔