عارف لوہار نے آسٹریلیا میں تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا

دورہ ان کی خواہش پرکروایا گیا،ڈریسنگ روم سمیت مختلف  حصوں کا وزٹ کرایا گیا

Sep 03, 2024 | 16:05:PM

(ویب ڈیسک)معروف لوک گلوکار عارف لوہار نے آسٹریلیا میں تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا،انہوں نے گراونڈ میں تصاویر بنواکر ان لحمات کو یادگار بنایا۔

لوک گلوکار  کو تاریخی کرکٹ گراؤنڈ ایم سی جی کا دورہ ان کی خواہش پرکروایا گیا، میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پہنچنے پر معروف گلوکار کو ڈریسنگ روم سمیت مختلف  حصوں کا وزٹ کرایا گیا۔

ٹور گائیڈ نے عارف لوہار کو میلبورن کرکٹ  گراؤنڈ کی تاریخ اور خصوصیات سے آگاہ کرتے ہوئےانہیں  1992ء کے ورلڈ کپ  فائنل اوراس میں  پاکستان کی تاریخی جیت سے متعلق بھی تفصیل سے بتایا۔

عارف لوہار کویہ بھی بتایاگیاکہ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے آخری بار ایم سی جی پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، قومی ٹیم اب رواں  برس نومبر میں وائٹ بال سیریز کا میچ ایم سی جی میں  کھیلے گی۔
 

مزیدخبریں