پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا انٹرمیڈیٹ امتحان میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض, ارشاد قریشی, خالد چودھری) لاہور بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
لاہور بورڈ
تعلیمی بورڈ لاہور نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا، لاہور بورڈ نے باقی بورڈز سے معاملہ ڈسکس کرکے نتائج کا اعلان کیا، کپس کی ریدا فاطمہ نے 1153 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول مریدکے سے کشف اجوا اور کپس کالج سے عصمہ اعجاز نے 1152 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے عسیرام احمد نے 1150 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، رواں سال بھی پہلی دو پوزیشن پر لڑکیاں بازی لے گئیں۔
راولپنڈی بورڈ
تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحان 2024 کے پوزیشن ہولڈرز کے طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، پہلی پوزیشن تلہ گنگ کے تعلیمی ادارے سے نتاشا رضوان نے حاصل کی، دوسری پوزیشن بھی تلہ گنگ سے 2 طالبات شہاب فاطمہ اور زاہرہ فاطمہ نے حاصل کیں، تیسری پوزیشن گوجر خان کی رہائشی فرح رشید نے حاصل کی۔
ملتان بورڈ
تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر میڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2024 کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کا اعلان کر دیا، چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان کمشنر مریم خان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وجیہہ افضل، ارفع بتول اور زرلیش فاطمہ نے 1158 نمبرز حاصل کر کے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، علی احرار نے 1154 نمبرز حاصل کر کے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، فصیح الرحمان 1153 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔
چیئرپرسن ملتان بورڈ نے مزید بتایا کہ پہلی پوزیشن میں محمد افضل کا تعلق بورے والا، شاہد عزیز کا میلسی اور زرلیش فاطمہ کا تعلق ملتان سے ہے، دوسری پوزیشن علی احرار کا تعلق ملتان جبکہ تیسری پوزیشن فصیح الرحمان کا تعلق میلسی سے ہے، پوزیشن ہولڈرز طلبا اور ان کے والدین اور اساتذہ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں، تمام پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے کامیاب روشن مستقبل کےلۓ دعا گو ہیں، حکومت کی جانب سے بھی پوزیشن ہولڈرز طلبا کو سپورٹ کیا جاۓ گا اور اعزازی تقریب ہوگی۔
بہاولپور بورڈ
بہاولپور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ 2024 سیکنڈ ایئر کے پوزیشنز ہولڈرز کا اعلان کردیا گیا، بہاولپور بورڈ اوورال اور سائنس اور آرٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے والے بچوں کے ناموں اور نمبرز کا اعلان بھی کیا گیا، سارے گروپس میں طلباء و طالبات کے 27 طلباء وطالبات نے پوزیشنز حاصل کیں، مجموعی رزلٹ میں پہلی پوزیشن حافظہ ماہین نے 1200 میں سے 1156 نمبرز لیکر حاصل کی، چشتیاں سے فاطمہ صدیق نے 1154 نمبرز لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، تیسری پوزیشن محمد عبداللہ امتیاز نے 1152 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
میڈیکل میں بوائز طلباء میں پہلی پوزیشن عبداللہ امتیاز نے 1152 نمبرز حاصل کئے، میڈیکل میں طالبات میں پہلی پوزیشن حافظ ماہین نے 1156 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، انجنیرنگ بوائز طلباء میں احمد پرویز نے 1129 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ انجنیرنگ گرلز میں پہلی پوزیشن ثانیہ حسن نے 1146 نمبرز لیکر حاصل کیں۔
فیصل آباد
تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا، انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج میں پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کیں، پنجاب کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کی میمونہ کوثر نے 1155 نمبر کے ساتھ اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کر لی، پنجاب کالج فیصل آباد کی عائشہ عمران اور اشمل فاطمہ نے 1150 نمبر کے ساتھ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج کی ہادیہ یوسف اور معصومین کالج چنیوٹ کی مارج ناز نے 1147 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری میڈیکل بوائز میں پنجاب کالج کے محمد کیف اور محمد سمیر صدیقی نے 1146 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احمد رحمان نے 1143 نمبر کے ساتھ دوسری اور چناب کالج شورکوٹ کے مغیرہ رحمان نے 1140 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، پری میڈیکل طالبات میں پنجاب کالج ٹوبہ کی میمونہ کوثر نے پہلی، پنجاب کالج کی عائشہ عمران اور اشمل فاطمہ نے دوسری پوزیشن جبکہ پنجاب کالج کی ہی ہادیہ یوسف اور معصومین کالج چنیوٹ کی مارج ناز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجینرنگ بوائز میں ایسپائر کالج ٹوبہ ٹیک سنگ کے ذوالنورین طاہر نے 1133 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن، محمد علی جناح ہائر سیکنڈری سکول پینسرہ کے محمد عامر نے دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج فیصل آباد کے ولید اسلام نے 1127 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، پری انجینئر گروپ طالبات میں پنجاب کالج کی سعدیہ بتول نے پہلی پوزیشن، فاران گرلز سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حور فاطمہ نے دوسری پوزیشن اور ایسپائر کالج جنگ کی علیشہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں نے تباہی مچادی،1 جولائی سے 2 ستمبر تک کتنے افراد جاںبحق ہوئے اور کتنے زخمی؟
جنرل سائنس گروپ بوائز میں پنجاب کالج کے محمد عبداللہ نے پہلی پوزیشن، پنجاب کالج کے احمد علی نے دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج کے مہد آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جنرل سائنس گروپ طالبات میں پنجاب کالج پیر محل کی زینب طارق نے پہلی پوزیشن، پنجاب کالج فیصل آباد کی عریشہ بنت آصف نے دوسری اور پنجاب کالج فیصل آباد کی اریبا نجم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہیومینٹیز گروپ بوائز میں ٹپس کالج چنیوٹ کے مہدی حسن نے پہلی، محمد علی جناح ہائر سیکنڈری سکول پینسرہ کے رضوان حیدر نے دوسری اور جناح کالج جھنگ کے شیخ حسیب عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ہیومینٹیز گروپ طالبات میں گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول سمندری کی رضیہ نے پہلی، محمد علی جناح ہائر سیکنڈری سکول کی خدیجہ نذر نے دوسری اور محسن گرلز ہائر سیکنڈری سکول جھنگ کی آنسہ مختار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامرس گروپ میں پنجاب کالج فیصل آباد کے محمد احمد نے پہلی، کپس کالج فیصل آباد کے عثمان طارق نے دوسری، سپیریئر کالج فیصل آباد کے عبدالاحد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کامرس گروپ طالبات میں سپیریئر کالج سٹی کیمپس فیصل آباد کی عائشہ نے پہلی، ایمان پبلک ہائر سیکنڈری سکول کی ایمان نے دوسری اور کپس کالج فیصل آباد کی ایمن ثنا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سرگودھا بورڈ
تعلیمی بورڈ سرگودھا نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا، کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ جہانزیب اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا، گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے طالب علم محمد حمزہ نے 1156 نمبرز کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی، پنجاب کالج بھکر کی طالب علم سکینہ زہرا نے 1153 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ پنجاب کالج سرگودھا کے حسن شریف اور سپیرئیر کالج سرگودہا کی طالبہ حادیہ مسعود نے 1151 نمبرز کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم انعامات کی تقریب کل صبح 10 بجے پر بورڈ دفتر میں ہو گی، امتحان میں مجموعی طور پر 25 پوزیشنز میں سے طالبات نے 13 اور طلبہ نے 12 پوزیشن حاصل کیں ہیں، کمشنر و چیئرمین جہانزیب اعوان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد دی، انہوں نے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔
ساہیوال بورڈ
تعلیمی بورڈ ساہیوال نے بھی انٹرمیڈیٹ امتحان پارٹ 2 کے پوزیشن ہولڈرز کااعلان کر دیا، ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ کے محمد عبداللہ نے 1155 نمبر حاصل کرکے پہلی، ڈی پی ایس کالج ساہیوال کی بسمہ منظور نے 1149 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ ڈی پی ایس کالج چیچہ وطنی کے محمد عبداللہ اور ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ کے محمد حسن نے 1148 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انٹرمیڈیٹ 2 کا 46 ہزار 877 امیدواروں نے امتحان دیا، 45 ہزار 519 امیدوار کامیاب قرار پائے، پاس ہونے والے طلباء کا تناسب 55:31 فیصد رہا۔