سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عمران منیار مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ عمران منیار عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس پیر 2 ستمبر کو شام 4:00 بجے منعقد ہوا۔ جس میں عمران منیار کے پیش کردہ استعفے پر غور کیا گیا۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عمران منیار کا استعفیٰ قبول کر لیا۔ کمپنی نے مزید کہا کہ عمران منیار کا کمپنی کے ساتھ 13 ستمبر 2024 آخری دن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:عدالت نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا