’’سیریز میں بہت غلطیاں کیں‘‘ بنگلہ دیش سے وائٹ واش پرکپتان شان مسعود نے قوم سے معافی مانگ لی

Sep 03, 2024 | 18:33:PM

(24 نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش سے سیریز میں تاریخی وائٹ واش پرقوم سے معافی مانگی اور ٹیم کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیریز میں بہت سی غلطیاں کی ہیں۔

بنگلہ دیش نے راولپنڈی میں ہونے والے دونوں میچز میں قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے وائٹ واش کیا، یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب پاکستان کو اپنی ہی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی ہو، میچ کے بعد گفتگو میں شان مسعود نے کہا کہ پاکستان نے سیریز میں بہت غلطیاں کیں اور بنگلادیش نے ہم سے زیادہ ڈسپلن سے کرکٹ کھیلی، شکست پر بہت مایوسی ہوئی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں بولر اور بیٹرز کے لیے فٹنس بہت اہم ہوتی ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے قوم سے معافی مانگتے ہوے کہا استعفے دینے کے بارے میں کوئی حقیقت نہیں، ٹیسٹ میچز ہاتھ میں آکر نکل گئے، ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، ٹیسٹ کرکٹ میں فٹنس کا مسلئہ دیکھنے میں آیا ہے، ہم نے 10 ماہ بعد کرکٹ کھیلی ہے، دوسری اننگز میں ہم پر زیادہ پریشر آتا ہے، ہم دونوں ٹیسٹ میچز میں ٹاس بھی ہارے، ہمیں ٹیسٹ میں چوتھے اور پانچویں دن میں بھی بہترکھیل دکھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ میں زیادہ بریک نہیں آنا چاہیے، ہمیں زیادہ ریڈ بال کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ ڈومیسٹک میں پلیٸرز کو ریڈ بال کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ صرف ٹی ٹوٸنٹی کرکٹ کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جائے، ہم قوم سے شکست پر معافی مانگتے ہیں، ہم غلطیوں سے ہارے جسے تسیلم کرتے ہیں، ہمیں مل کر کرکٹ کو ٹھیک کرنی ہو گی، پاکستان کی کرکٹ کی بہتری سب چاہتے ہیں، ہمیں ناکامیوں کو برداشت کرنا پڑے گا، ہار بالکل قابل قبول نہیں، ہمیں سیریز جیتنی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو وائٹ واش کر کے بنگال ٹائیگرز نے تاریخ رقم کر دی

ایک سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے ماضی میں بہت رنز کئے ہیں، پاکستانی فینز سے ہمیشہ پیار ملاہے اور آئندہ بھی ملے گا، استعفے دینے کے بارے میں کوئی حقیقت نہیں، کوچ پر غصہ نہیں کیا، شاہین آفریدی سے کوئی پھڈا نہیں ہوا، شاہین آفریدی کو جس کندھے میں تکلیف تھی جس پر غلطی سے ہاتھ رکھا تو اس نے ہٹایا۔

مزیدخبریں