انسانی روبوٹس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Sep 03, 2024 | 18:59:PM
 انسانی روبوٹس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) رواں سال کی بیجنگ ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں دکھائے جانے والے 2انتہائی پرکشش “انسانی روبوٹس کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 سوشل میڈیا پر انسانی روبوٹس کی فوٹیج نے ایک گرما گرم آن لائن بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا وہ حقیقی روبوٹ ہیں یا نہیں،رواں سال کی بیجنگ ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں سینکڑوں بین الاقوامی نمائش کنندگان اور ایک ہزار سے زیادہ خصوصی مہمان شامل ہوئے لیکن یہ تقریب ایک ایسے پہلو کے لیے وائرل ہوئی جس کا ٹیکنالوجی سے کم اور میک اپ اور کاس پلے سے زیادہ تعلق تھا،بایونک ہیومونائیڈ روبوٹس میں مہارت رکھنے والی چینی کمپنی Ex-Robot  نے سینکڑوں صحافیوں اور زائرین کے سامنے اپنی تازہ ترین تخلیقات کی نقاب کشائی کی۔

 بہت سے X صارفین اس سے متاثر ہوئے کہ دونوں روبوٹ کتنے پرکشش نظر آرہے ہیں جب کہ دیگر کا کہنا تھا کہ کیا وہ حقیقی روبوٹ ہیں یا صرف حقیقی خواتین جنہیں androids کا میک اپ کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں حیران کن اضافہ