نوکری سے کیوں نکالا؟ پشاور میں ملازم نے مالک کو قتل کردیا

Sep 03, 2024 | 19:12:PM
نوکری سے کیوں نکالا؟ پشاور میں ملازم نے مالک کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)خیبر پختونخوا کے دارلخلافہ  پشاور کے قصہ خوانی بازار میں ملازم نے مالک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پشاور کراکری کے کاروبار سے وابستہ 34سالہ شخص  کو ملازم نے قتل کردیا، مالک اور ملازم کے درمیان نوکری پر تنازعہ بنا جس میں ملازم نے مالک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، پولیس  کے مطابق ملازم نےملک پر 8فائر کئے جس سے مالک موقع پر ہی جاں بحق ہوا ، ملزم واقع کے بعد فرارہوگیا،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مالک نے ملزم کو کچھ قبل نوکری سے نکلا تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم  کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے تحقیقات جاری ہے۔  


یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے 2 اہم افسران کو معطل کردیا