وفاقی حکومت نے نئی پنشن سکیم متعارف کرا دی

Sep 03, 2024 | 20:43:PM

(وقاص عظیم)وفاقی حکومت نے نئی پنشن سکیم متعارف کرا دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  نئی پنشن سکیم کے تحت ملازم پنشن کیلئے بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ادا کرے گا،نئی پنشن سکیم کے تحت حکومت پنشن کیلئے بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد ادا کرے گی ،نئی سکیم یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے سول ملازمین پر لاگو ہوگی ،نئی پنشن سکیم فوج کے یکم جولائی 2025 کے بعد بھرتی ہونے و الے ملازمین پر لاگو ہوگی ۔

یاد رہے کہ ای سی سی نے پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات پر پنشن سکیم میں ترامیم کی منظوری دی تھی ،وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وکیل نعیم بخاری نے چیف جسٹس پاکستان سے معذرت کر لی

مزیدخبریں