محکمہ موسمیات کی گرج کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گھن گرج کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح /دوپہرکے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد ،مانسہرہ ، ہری پور ،بٹگرام ، کوہستان،سوات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال،لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور،کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی،کوہلو،سبی،نصیرآباد، جھل مگسی ، قلات ،لسبیلہ،خضدار، آواران اور کیچ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گھوٹکی، شکار پور، سکھر، لاڑکانہ ،شہید بینظیر آباد،کشمور، دادو، کراچی،حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، تھر پارکر ،سانگھڑ،خیر پور، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خا ص اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران تھر پارکر ،سانگھڑ،خیر پور، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خا ص،حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین اور گردونواح میں مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنشنرز کیلئے اہم خبر، حکومت نے نئی سکیم متعارف کرا دی