چینی وزیراعظم آئندہ ماہ پاکستان کادورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) چین کے وزیراعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے،۔
سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم پاکستان کے 3روزہ سرکاری دورے پر آئنگے، چینی وزیراعظم اکتوبر کی 14، 15 اور 16 تاریخ کو پاکستان میں ہوں گے،سفارتی محاذ پر پاکستان کیلئےبڑی کامیابی ہے کیونکہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم پاکستان کے دورے پر ہوگا،چینی وزیراعظم ایس سی او کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کامزید کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان 2 حصوں پر مشتمل ہوگا،دورے کے پہلے حصے کے تحت چینی وزیراعظم 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے،دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیرغور آئنگے،چینی وزیر اعظم کو سی پیک کے دوسرے مرحلے کے متوقع منصوبوں کی تفصیلات پیش کی جاییں گی, دورے کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے ملٹیلیٹرل وزٹ ہوگا، دورے کے دوسرے حصے میں چینی وزیراعظم لی کیانگ 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کرکے ایس سی او کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کرپشن الزامات،پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی گرفتار