نوجوانوں کوہنر مندبنانے کیلئے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کا قیام

Sep 03, 2024 | 22:25:PM
نوجوانوں کوہنر مندبنانے کیلئے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کا قیام
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں نوجوانوں کوقابل قدر ہنر مند افرادی قوت بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا-

وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پنجاب سکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی- نوجوانوں کو سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے آئی ٹی سکلز اور آن جاب ٹریننگ دی جائے گی - انٹرن شپ اور آئی ٹی سکلز کے لئے نوجوانوں کے کورسز میں داخلہ کا پراسیس میرٹ بیسڈ ہوگا - پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام آغاز کر دیا گیا ہے –

 وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خودمختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ ہنر مند نوجوان ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں۔ عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے لئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائیگی۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے سکل ڈیولپمنٹ ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری امپلیمنٹشن دانش افضال، سی ای او پی ایس ڈی ایف احمد حلیم خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: