(24 نیوز) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کیلم کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ بھی مقرر کردیا گیا، وہ بطور ٹیسٹ کوچ پہلے انگلش ٹیم کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز برینڈن مک کیلم کا انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ آج معاہدہ ہوا، جس کے مطابق برینڈن مک کیلم اب 2027 تک ( بشمول جنوبی افریقا میں منعقد ہونے والے آئندہ 50 اوور ورلڈ کپ) انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ کی کوچنگ کریں گے، اس دوران وہ ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ بھی جاری رکھیں گے۔
برینڈن مک کیلم اپنی ذمہ داری بطور وائٹ بال کوچ جنوری 2025 سے سنبھالیں گے، برینڈن مک کیلم کے ساتھ انگلنڈ کرکٹ بورڈ نے یہ معاہدہ جولائی میں میتھیو پوٹس کو گزشتہ برس ہونے والے 50 اوور ورلڈ کپ اور رواں برس ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر ہٹائے جانے کے بعد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان
خیال رہے کہ رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف منعقد ہونے والی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز، اور نومبر میں کریبیئن میں ہونے والے وائٹ بال ٹور میں انگلش ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ انگلینڈ کے سابق اوپنر مارکس ٹریسکوتھک ہوں گے۔