لندن اور مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے لندن اور مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔
معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سات خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر جائیں گی۔زلفی بخاری نے کہا کہ فلائٹ آپریشن دو اپریل سے آٹھ اپریل تک ہوگا، انہوں نے لکھا کہ برطانوی نژاد پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
زلفی بخاری نے لندن اور مانچسٹر سے آنے والی پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا شیڈول بھی شیئر کیا۔
PIA has arranged 07 extra special flights between 02 April till 08 April to facilitate passengers returning to UK(London & Manchester).
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) April 3, 2021
Visitors are advised to make their way back before 9th after which UK’s new mandatory quarantine policy will come in effect. pic.twitter.com/n4MFrcdgLj
یاد رہے کورونا کی تیسری لہرکا موجب بننے والے برطانیہ نے پاکستان کو ہی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا تھا، جس کے بعد 9اپریل سے پاکستان سے برطانیہ آنےوالوں کو10دن ہوٹل قرنطینہ کرناہوگا۔ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات مسافر خود ادا کرے گا ، مسافر کو ہوٹل قرنطینہ کے تقریباً 1700 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔