امریکہ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے عہدیداروں پر عائد پابندیاں ختم کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کی جانب سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے اعلیٰ عہدیداروں پر عائد کی گئی پابندیاں صدر جوبائیڈن نے ختم کردیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف پراسیکیوٹرنے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کاآغازکیاتھا۔ امریکہ کو فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات پربھی غصہ تھا۔ ڈونالڈٹرمپ کے وزیرخارجہ مائیک پامپیونے عالمی عدالت کوکینگروکورٹ قراردیاتھا اور عدالتی حکام پر ویزا پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ نئے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے اعلیٰ عہدیداروں پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کر دی ہیں تاہم افغانستان اوراسرائیل سے متعلق تحقیقات پر ہمارے تحفظات برقرارہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت:حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالے ہندو لیڈر کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ