(24نیوز)گوجرانوالہ کی پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 14 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ، کولنگ کا عمل جاری ۔ریسکیو آپریشن میں 6 اضلاع کے 28 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔فیکٹری کی عمارت شدید متاثر، دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پلاسٹک کاسامان بنانےوالی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہوگئی۔لاہور ، گجرات ، حافظ آباد اور شیخوپورہ سے آگ بجھانے والی گاڑیاں پہنچی۔ ہولناک آگ نے لاکھوں کا سامان جلا کر خاکستر کردیا ۔فائر بریگیڈ کی 16گاڑیوں نے 14 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پایا جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا۔ری فلنگ پوائنٹ دور ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آگ کی شدت کے باعث عمارت کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا۔ حکام کے مطابق پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کا سبب فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا۔