سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی آج 42ویں برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی آج 42ویں برسی منائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹ کے زیراہتمام نوڈیرو ہاؤس کے ہیلی پیڈ پر ایک مختصر تقریب ہوگی، جس سے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا ہے کہ بھٹو شہید نے قوم کو فخر سے سر اٹھاکر جینے کا ڈھنگ سکھایا، بھٹو نے دنیا کو بتا دیا لیڈر موت کو شان سے قبول کرتا ہے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے شہید بھٹو کے وعدے کی تکمیل کی، کچھ عناصر 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، ناکام بنائیں گے۔
یاد رہےکہ ذوالفقارعلی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں سرشاہنواز بھٹو کے گھر پیدا ہوئے۔ برکلے یونیورسٹی سے سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ مسلم لاکالج کراچی میں تدریس اور سندھ ہائیکورٹ میں وکالت سے کیرئیرکا آغاز کیا۔سکندرمرزاکی کابینہ کارکن رہنے کے بعد ایوب خان کی کابینہ میں وزیر تجارت، وزیراطلاعات، وزیرصعنت اوروزیرخارجہ رہے۔ذوالفقارعلی بھٹو نے 1967 میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی جو 1970 کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئی۔انہوں نے اپنے دورحکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیا،پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انقعاد ممکن بنایا۔ذوالفقارعلی بھٹو نے سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے کیلئے ملک میں ایٹمی پروگرام بھی شروع کیا۔1977 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد امن وامان کی خراب صورتحال پرضیاء الحق نے ملک میں مارشل لاء نافذ کیا، انہیں ستمبر 1977 میں نواب احمد خان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔1978 میں ہائیکورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹوکوسزائے موت کا حکم دیا جسے سپریم کورٹ نے برقراررکھا۔ 4 اپریل 1978 کو انہیں روالپنڈی جیل میں پھانسی دیدی گئی۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ شہادت پر پیغام جاری کیا ہے۔جس میں انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کے یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر قائدِ عوام کو شہید نہ کیا جاتا تو آج پاکستان متحرک معیشت و معاشرے کے ساتھ ایک فلاحی ریاست ہوتا۔آج پاکستان پوری دنیا کے لیے ایک رول ماڈل اسلامی ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت:حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالے ہندو لیڈر کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ