وزیراعظم کی مسیحی برادری کو ’’ایسٹر‘‘کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے مسیحی شہریوں کوایسٹرمبارک ہو۔
ہمارے تمام مسیحی شہریوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 4, 2021
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے بھی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کی مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش، پاکستان کے دفاع کیلئے مسیحی برادری نے گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں۔ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں کی خوشیاں بانٹنا ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ پنجاب میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایسٹر پر ماسک ضرور پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔ایسٹر کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا بہترین طریقہ ماسک کا استعمال ہے۔