ایسٹرا زینیکا ویکسین خطرناک ۔۔۔ خون جمنے سے7 افراد ہلاک

Apr 04, 2021 | 12:24:PM

(24 نیوز)برطانیہ میں کروناوائرس سے بچاؤ  کیلئے تیار کردہ ویکسین ایسٹرا زینیکا کےلگوانے کے بعد خون جمنے سے7 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے 1  کروڑ 80 لاکھ میں سے30 افراد کو خون جمنے کی شکایت ہوئی ہے جس سے 7 افراد جان بازی ہار گئے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی، فرانس، ہالینڈ اور کینیڈا نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال صرف ضعیف العمر لوگوں تک محدود کردیا ہے۔یہ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوائیں بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 7 ہزار 900 سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 13 لاکھ 50 ہزار 337 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 58 ہزار 875 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 27 لاکھ 64 ہزار 39 مریض ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 97 ہزار 385 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 10 کروڑ 57 لاکھ 27 ہزار 423 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں بھی الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان،اپوزیشن ناراض


 

مزیدخبریں