(24 نیوز)عالمی وبا کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور ملک بھر میں مزید 81 افراد جان کی بازی ہار گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 778 ہو گئی۔ پورے ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 5 ہزار 20 کیس رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہےکہ ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908 ہوگئی ہے جن میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہے۔ کورونا سے متاثر 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5 ہزار 20 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.02 فیصد رہی۔صوبہ سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 378 ہو گئی، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 31 ہزار 73، صوبہ خیبرپختونخوا میں91 ہزار 439،اور صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 734 کیس رپورٹ ہوئے۔دارالحکومت اسلام آباد میں60 ہزار 911، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار 321 تک پہنچ گئی۔ملک بھر میں کورونا میں مبتلا 3 ہزار 367 مریض گذشتہ 24 گھنٹوں میں صحت یاب ہوئے جس کے بعد وبا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 13 ہزار 58 ہو گئی ہے۔