تحریک انصاف کو دھچکا۔۔ ایم پی اے کریم بخش گبول مستعفیٰ

Apr 04, 2021 | 14:49:PM

 (24نیوز)تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ایم پی اے کریم بخش گبول نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفا پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت میں اختلافات  کھل کر سامنے آگئے ہیں۔سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن کریم بخش گبول نے احتجاجاً اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، واضح رہے کہ کریم بخش گبول کراچی کے پی ایس 100 کی نشست سے رکن سندھ اسمبلی  منتخب ہوئے۔

کریم بخش گبول نے اپوزیشن لیڈر کو پیش کئے گئے استعفے میں لکھا ہے کہ حلقے کا ایم این اے مجھے اور میرے حلقے کی عوام کو ہمیشہ نظر انداز کرتا ہے، جس کی وجہ سے عوامی شکایات کا ازالہ نہیں ہورہا، گورنر سندھ سمیت سب کو شکایات کیں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہو رہی۔

دوسری جانب سیکریٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کریم بخش گبول کا استعفا اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول نہیں ہوا، رکنیت سے استعفیٰ دینے کے لئے اصل استعفیٰ اسپیکر کو مخاطب کرکے لکھنا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں