پنجاب میں ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ، ناک ، آنکھ اور گلے کی خرابی عام

Apr 04, 2021 | 15:01:PM

(24 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت بالائی پنجاب میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے اور خشک موسم کی وجہ سے ناک، آنکھ ، گلےخشک ہونے اور جلن کی شکایات عام ہو گئیں۔محکمۂ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  خشک موسم کے باعث پنجاب بھر میں نمی کا تناسب 25 فیصد تک ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ رواں ماہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہی رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کی فضا میں سرد اور گرم ہواؤں کے ملنے سے نمی کا تناسب کم ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری اس خشک موسم میں پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی اور بارش کا نہ ہونا بھی ہوا میں نمی کے تناسب کی وجہ ہے، لاہور میں نمی کا تناسب طویل عرصے بعد گرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کلفٹن کے علاقے میں پانی کی لائن پھٹ گئی، انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند 

مزیدخبریں