حکومت کی ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

Apr 04, 2021 | 15:25:PM
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری
کیپشن: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری  نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اپوزیشن نے اڑھائی  سال کوشش کی عمران خان کو نہیں ہٹا سکی ، تیس مارخان بن کردیکھ لیا،اب پالیسی پرنظرثانی کریں اور مذاکرات کی میز پر آئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اوراپوزیشن دونوں انتخابی اصلاحات چاہتےہیں تو ناراضگی کیسی؟ ہم ہروقت نوازشریف،مریم اورزرداری کےمقدمات پربات نہیں کرسکتے، پی ڈی ایم کی آدھی جماعتیں پیپلزپارٹی،آدھی (ن)لیگ سےملی ہوئی ہیں۔

فوادچودھری نے مزید کہا کہ مریم نوازکی سیاست نےن لیگ کوسینٹرل پنجاب تک محدودکردیا، لاہور یاکراچی میں کچرے کاحل وزیراعظم نےنہیں کرنا، اپوزیشن کواب عمران خان فوبیاسےنکل آناچاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں پی ٹی آئی کےعلاوہ کوئی وفاقی جماعت نہیں۔2018الیکشن میں دھاندلی کاالزام لگایالیکن ثبوت نہیں دیئے۔پہلےیہ عمران خان کیخلاف تھے،اب آپس میں لڑرہےہیں۔چاہتےہیں پاکستان میں وفاقی جماعتیں مضبوط ہوں۔اگلےالیکشن الیکڑانک ووٹنگ سسٹم کےذریعےکراناچاہتےہیں۔