روسی ملکہ حسن کو خوبصورتی کا ٹائٹل راس نہ آیا، دوست نے قتل کر دیا

Apr 04, 2021 | 15:25:PM

(24نیوز)روس میں سابقہ ملکہ حسن اولگا شلیا مینا کو اس کے دوست نے ہی گلہ کاٹ کر موت کی نیند سلا دیا۔ مقتولہ کی سرکٹی لاش برآمد۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی 33 سالہ حسینہ اولگا شلیا مینا گزشتہ 5 روز سے لاپتہ تھیں جس پر اس کے گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی، پولیس نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اولگا شلیا مین کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس اس کے دوران روس کے قصبے نوووڈ وینکس سے روسی حسینہ اولگا کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی۔ لاش ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور سراغ لگاتے ہوئے اولگا کے دوست 40 سالہ فیاچیسلاف تک جاپہنچی، پولیس کی تفتیش کے دوران روسی حسینہ کے دوست نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے ہماری دوستی تھی تاہم چند روز قبل اولگا نے روسی حسینہ کا ٹائٹل جیتا تھا جس کے بعد مجھے ڈر لگا رہتا تھا کہ کہیں وہ اسکا استعمال کرکے کسی دوسرے شخص کے ساتھ شادی نہ کرلے۔حسینہ کے دوست نے مزید بتایا کہ ٹائٹل جیتنے کے بعد ہمیشہ میں خوف میں مبتلا رہتا تھا اور اسی ڈر کی وجہ سے ایک دن میں اس کو جنگل میں لے گیا جہاں میں نے اس کا سر قلم کیا اور لاش برف میں چھپادی۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ، ناک ، آنکھ اور گلے کی خرابی عام


 

مزیدخبریں