وزیراعظم کی ایک بار پھر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت

Apr 04, 2021 | 15:34:PM

Read more!

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  وزیرِاعظم عمران خان نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے منع کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے پوچھا تھا کہ مریم نام نکالنے کی اگر درخواست دیں تو انہوں نے جواب دیا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔مولانا فضل الرحما ن اور مریم نواز شریف کو اللّٰہ پاک صحت دیں، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی ڈر نہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پہلی اپوزیشن ہے جو ایک دوسرے کو نوٹس دے رہی ہے،آصف زرداری نے سب کا کھلواڑ بنادیا،پی ڈی ایم ٹھس اور ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے کوئی مسئلہ نہیں،آر ہوا نہ پار ہوا، اپوزیشن کا کام تمام ہوا،جہانگیر ترین صاحب نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ،مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔

مزیدخبریں