مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت سنبھل نہ پائی، ڈاکٹروں نے ڈرپ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کی ایک دم طبیعت ناساز ہو گئی ، انہیں فوری طور پر ڈرپ لگائی گئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت ابھی تک سنبھل نہیں پائی اور وہ تاحال ناساز ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کا علاج جاری رکھا ہوا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا ان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر علاج کیا جارہا ہے اور انہیں بخار کے باعث ڈرپ بھی لگائی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمٰن کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ، ناک ، آنکھ اور گلے کی خرابی عام