سرکاری و نجی سکولزمنگل سے 15 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب کے بعد سندھ کے سرکاری و نجی سکولز 15روز کیلئے بند کردیئے گئے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے Covid کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک میں 6 اپریل بروز منگل سے اگلے پندرہ روز کیلئے Physical کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 4, 2021
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سندھ کے سرکاری ونجی سکولز15 روز کیلئے بند کردیئے گئے ہیں ،8 ویں جماعت تک سکول6 اپریل سے 15دن بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے،سعید غنی کاکہناہے کہ بچوں کی تعلیم کو آن لائن ،ہوم ورک ودیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے،محکمہ تعلیم سندھ نے فیصلہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کیا۔
Notification pic.twitter.com/lrA7cNlY3c
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 4, 2021