(24 نیوز)کورونا کے کیسز میں اضافہ کے باعث بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کہاکہ عالمی وباکورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اتوار بند رکھی جائے گی،پابندی 10 تا25 اپریل تک عائد رہے گی ،تاہم گڈز، فریٹ، میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
این سی او سی کاکہناہے کہ ریلوے سروسز کو 70 فیصد سواریوں کے ساتھ ہفتے میں ساتوں دن آپریشنز کی اجازت دیدی گئی،پابندی کے حوالے سے 10 اپریل کو اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کورونا کیسز کی صورتحال تشویشناک ہونے پر پنجاب کے بعد سندھ میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دیدی گئی ہیں اس کے علاوہ شادیوں پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ سینماہالزاورمزارات بند کر دیئے ہیں، بازاروں کو شام6 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری و نجی سکولزمنگل سے 15 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان