ڈیرہ غازی خان : آکسیجن کی بندش سے ہسپتال میں 2 مریض جاں بحق

Apr 04, 2021 | 18:03:PM

(24 نیوز)ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں اچانک آکسیجن بندہونے سے 2 مریض انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی سپلائی 2 بجے بند ہوئی اور2 بجکر10 منٹ پر بحال ہوئی تاہم آکسیجن نہ ملنے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج 2 مریض انتقال کرگئے ،انتقال کرنے والوں کی شناخت غلام شبیر اور صغری مائی کے ناموں سے ہوئی ۔ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کاکہناہے کہ آکسیجن بند ہونے پر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ٹرانسپورٹ 2 دن بند رکھنے کا فیصلے

مزیدخبریں