اے ٹی ایمز سے ہینڈ سینیٹائزر چرانے والے صارفین پکڑ ے گئے،ویڈیو وا ئرل

Apr 04, 2021 | 18:10:PM

(24 نیوز) ایس او پیز پر عمل درآمد کی خاطر مختلف بینکوں نے اے ٹی ایمز میں اپنے گاہکوں کی حفاظت کے لیے ہینڈ سینٹائرز فراہم کیے لیکن شا ید کچھ لو گ خود ہی استعمال کرنا چاہتے ہیں اور استعمال کے بعد سینیٹائزر کی بوتل ہی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے، ان لوگوں کی ویڈیوز سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صرف یہی نہیں بلکہ ایک صاحب بینک تک گاڑی پر آئے، اے ٹی ایم کے کمرے کا دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے، ہینڈ سینیٹائز کیے اور مشین استعمال کیے بغیر ہی بڑے اعتماد کیساتھ بوتل اٹھائی اور چلتے بنے، گویا وہ صرف سینیٹائزر ہی اٹھانے آئے تھے۔ کیا ہم زندہ قو م ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کی جا نب سے 1983ءکے عالمی کپ کی تصویر شیئر

مزیدخبریں