اے پی ایم ایل کی مہرین ملک آدم کا ق لیگ میں شمولیت کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آل پاکستان مسلم لیگ کی رہنمامہرین ملک آدم نے ق لیگ میں شمولیت کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل کی رہنما مہرین ملک آدم نے چودھری برادران سے ملاقات کی اور چودھری برادران کی قیادت پر اعتماد کااظہار کیا، اس موقع پر ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ مسلم لیگ ق نے نظریہ پاکستان کوہمیشہ مقدم رکھا،ہمیشہ ملک کی خدمت اورسالمیت کوترجیح دی۔
سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے،مہرین ملک آدم نے کہاکہ چودھری برادران کی ملک وقوم کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایمز سے ہینڈ سینیٹائزر چرانے والے صارفین پکڑ ے گئے،ویڈیو وا ئرل