نکسل باغیو ں کے ہاتھوں23بھارتی فوجی ہلاک، درجنوں ہڈیاں تڑوا بیٹھے

Apr 04, 2021 | 18:29:PM

(24 نیوز)نکسل باغیوں کیساتھ تصادم کے دوران انڈین فوج کے 23 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ تصادم ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بیجاپور اور سکما کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ اتنی بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت سے حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نکسل باغیوں نے انڈین فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کی لاشوں کو قبضے میں لے لیا ہے اور انھیں واپس کرنے پر ابھی تیار نہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کے علاوہ متعدد زخمی فوجیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
 فوجی حکام اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں جس سے عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکام صرف 16 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر رہے ہیں لیکن انڈین ٹیلی وژن چینلزبتا رہے ہیں کہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
 انڈین فوج اور نکسل باغیوں کے درمیان یہ تصادم گزشتہ روز شروع ہوا تھا اور اعلیٰ سطح پر اس کی اجازت دی گئی تھی۔ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسروں کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ آپریشن ان کے جوانوں کیلئے موت کی وادی ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں