(24 نیوز)پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سندھ میں 15 روز کیلئے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کاکہناہے کہ مکمل لاک ڈاوَن سے پہلے سکولزبند نہیں کئے جائیں گے،آن لائن کلاسزسے دنیابھرمیں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔
ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ سکول بندہونے سے10لاکھ بچے سکول واپس نہیں آسکے، سمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی اختیار کی جائے، ایسوسی ایشن کامزید کہناتھا کہ 2کروڑ بچے سکولز سے باہر ہیں،لاکھوں اساتذہ بےروزگار ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا کی صورتحال قابو سے باہر ہونے پر سندھ میں بھی تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند کردیئے گئے ہیں، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کاکہناہے کہ 6 اپریل سے 15 روز کیلئے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اے پی ایم ایل کی مہرین ملک آدم کا ق لیگ میں شمولیت کااعلان