(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست دینے کا سوچنا گناہ ، میں ملک سے باہر نہیں جا ﺅنگی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرکے کہا " اپنی جعلی ای سی ایل اور جعلی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں کیونکہ بہت جلد آپ کو خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے اور آپ کے تو جرائم بھی اصل ہیں۔"ان سے کہا کس نے ہے نام نکالنے کو؟ اگر یہ مجھے زبردستی باہر بھجوانے کے لئے ڈرامہ رچانا چاہ رہے ہیں تو ایک بار پھر کان کھول کر سن لیں، نا صرف یہ کہ میں کہیں نہیں جا رہی بلکہ اس جعلی اور ووٹ چور وزیر اعظم جس کو میں مانتی ہی نہیں، اس سے کسی قسم کی درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 4, 2021
یا د رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے منع کردیا۔ ان کے اس دعویٰ پر ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا "ان سے کہا کس نے ہے نام نکالنے کو؟
یہ بھی پڑھیں: میجر جنرل ثاقب محمود ملک کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی