جے یو آئی نے لاڑکانہ میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے سے اتحاد کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)لاڑکانہ میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے سے اتحاد کرلیا، جے یو آئی نے لاڑکانہ میں پی پی سے مقابلے کیلئے قوم پرست تنظیموں اور مقامی وڈیروں سے بھی ہاتھ ملالیا ۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی لاڑکانہ عوامی اتحاد میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے سے مل کر پی پی کے خلاف مہم چلائے گی ،عوامی اتحاد میں جے یو آئی کے ساتھ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر امیر بخش بھٹو اور سندھ کے اہم رہنما اللہ بخش انڑ شامل ہیں،عوامی اتحاد میں جے یو آئی کے ساتھ جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی اور معظم عباسی بھی شامل ہیں، عوامی اتحاد کے اجلاس میں اہم فیصلے، پی پی مخالف اتحاد کا دائرہ کار ڈویژن کی سطح پر پھیلایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت گراتے توبڑے سلیکٹڈ بھی بھاگ جاتے: بلاول بھٹو زرداری