ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک چھوڑ کر چلے گئے، نیئر بخاری کا ن لیگ پر طنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری نے مسلم لیگ (ن) پر طنز کیا ہے۔نیئر بخاری کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس بہت باتیں ہیں لیکن خاموش ہیں کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ پی ڈی ایم کا جنازہ نکلے۔
ان کا کہنا تھاکہ حکومت کو رخصت کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں، آج مہنگائی زوروں پر ہے، غریب آدمی پس رہا ہے، دوجماعتیں فیصلے مسلط کرنا چاہتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی کسی کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دے گی۔
نیئربخاری نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ ہم نہ ڈیل پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ڈھیل پر، ڈیل وہ کرتے ہیں جو 2019 میں ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنایا کیونکہ ہماری اکثریت تھی، کسی کے ماتحت نہیں کہ یہ شوکازنوٹس دینے کی بات کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ وہیں اب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں اختلافات کھل کر سامنے آئے ہیں اور اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کل گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے