(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں بہتری ۔ آج سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ صحت یابی کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ فضل الرحمان آج اتوار سے سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔
قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے ہفتہ کے روز فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ ان کی جا نب سے فضل الرحمان کی جلد صحت یابی اور صحت کیلئے دعا بھی کی گئی۔
دوسری جانب آصف علی زردا ری کے بعد نواز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمان سے صحت سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نے پیپلزپارٹی قیادت کے بیانات اور مجموعی صورت حال پربات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت گراتے توبڑے سلیکٹڈ بھی بھاگ جاتے: بلاول بھٹو زرداری